تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31

شاہ رخ خان نے فلم ”را ون“ کی تشہیری مہم شروع کر دی

جنگ نیوز -


ممبئی …جنگ نیوز…اپنی سپر ہیرو فلم را ون کی ریلیز سے قبل اس کی تشہیر کے لئے بالی ووڈ میگا سٹار شاہ رخ خان ایک بڑے بین الاقوامی کنسرٹ ٹور کی تیاری میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈچلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم را ون 26 اکتوبر سے نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔ فلم پر پوسٹ پروڈکشن کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے اور اب کنگ خان کی پوری توجہ اس کی تشہیری مہم پر ہے۔ اس سلسلے میں شاہ رخ خان نے پہلے تو فلم پر مبنی ویڈیو گیم لانچ کرنے کا اعلان کیا اور اب تیاری شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ را ون اب تک بنائی جانے والی مہنگی ترین بالی ووڈ فلم ہے جو کہ شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کی خاطر بنائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.