19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31
رواں سال کپاس کی پیداوار کا ہدف پورا نہ ہونے کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی…جنگ نیوز…شدید بارشوں کے باعث سندھ میں بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل متاثرہوگئی، کپاس کی ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کی پیداوار کا ہدف مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بدین، ٹنڈو محمد خان، میر پورخاص، ٹھٹھہ اور گھارو میں بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ رواں سال کپاس کی ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کی پیداوار کا ہدف مکمل نہ ہوسکے۔ دوسری جانب پھٹی کی خریداری پر ساڑے تین فیصد وود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کاٹن جنرز کی جانب سے احتجاجًا پھٹی کی خریداری میں تعطل بارہویں روز بھی جاری ہے۔ ادھرپنجاب میں کپاس کی قیمت سو روپے اضافے سے چھ ہزار سات روپے فی من جبکہ سندھ میں فی من کپاس پچاس روپے اضافے سے چھ ہزار تین روپے ہوگئی ہے ۔