19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:43
چلی،سان تیاگومیں برفباری سے لوگ حیران رہ گئے
جنگ نیوز -
سانتیاگو… چلی میں اچانک برفباری شروع ہوگئی ، قدرت کے حسین نظارے سے لوگوں نے خوب انجوائے کیا۔۔ چلی کے دارلحکومت سان تیاگو میں برف کے طوفان نے اچانک آگھیرا،، اور موسم خوشگوار ہوگیا،، ڈرائیور اور کئی گاڑیاں چلانے والے تو برف ، پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں احتیاط سے چلانے لگے لیکن بچوں نے آسمان سے گرتے روئی کے گالوں سے کھیل کر خوب انجوائے کی،چلی کے آسکر ایوارڈ یافتہ Rojas اور ان کے بیٹے کاکہناہے کہ انہوں نے چلی میں پہلی بار برفباری دیکھی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہوا میں خنکی بڑھنے کی وجہ سے غیر معمولی برفباری ہوئی ہے،چلی کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک گر گیا ہے۔