تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

خیبر ایجنسی: جمرود کی مسجد میں خودکش دھماکا،40 نمازی شہید

جنگ نیوز -


کراچی...خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود کے شمال میں واقع غنڈی کی جامع مسجد میں دھماکے سے اب تک جاں بحق ہونیو الوں کی تعداد 40ہوچکی ہے جبکہ70سے زائد زخمی ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے قاضی فضل اللہ کے مطابق زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ دھماکا اُس وقت ہوا جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازی مسجد سے نکل رہے تھے، دھماکا اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ مسجد کی چھت زمین بوس ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور نمازیوں کے درمیان صفوں میں موجود تھا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں۔ جامع مسجد میں 500افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اور خدشہ ہے کہ جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مسجد کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.