تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

الطاف حسین کی صدر سے سویلین ایجنسیوں کے منفی کردار کی شکایت

جنگ نیوز -


کراچی …ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایف آئی اے اورآئی بی کے رویے پرتشویش کااظہار کیا ہے،ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنی اس تشویش کا اظہار جمعہ کو صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔جیو نیوز کے رپورٹر حارث توحید کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ ایف آئی اے اورآئی بی برطانوی حکومت کو ایم کیو ایم کے حوالے سے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹیں پیش کررہی ہیں۔اس موقع پرصدرزرداری نے بیان کی تردیدکی اور الطاف حسین کو اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کرنیکایقین دلایا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا پاکستانی ایجنسیاں حکومت برطانیہ کو مبینہ طور پر ایم کیو ایم کے خلاف مختلف من گھڑت اطلاعات فراہم کرتی رہتی ہیں،اور اسے کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.