تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

صدر نے متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیدی ہے، اس سے قبل ایوان صدر میں کراچی کی صورتحال کے حوالے سی اہم اجلاس ہوا جس میں کئی فیصلے کیے گئے،ایوان صدر کے ترجمان فرحت الله بابرکے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں امن کے لیے حکومت بلوچستان سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔خفیہ اداروں کا نیٹ ورک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ امن و امان سے متعلق صورتحال کو مانیٹر کرینگے۔اسکے علاوہ گور نر سندھ، وزیر اعلیٰ ،وزیرداخلہ پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی، جو امن وامان سے متعلق ایوان صدر کو آگاہی کرتی رہے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.