تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:45

کراچی: لاشیں ملنے کے بعد پریس کلب اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر مظاہرے

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گلبہار سے ایک لاش ملنے کے بعد لواحقین نے لاش کے ساتھ کراچی پریس کلب پر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا، لواحقین قتل عام بند کرانے اور لیاری گینگ وار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے تھے۔اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں ملنے کے بعد مقتولین کے لواحقین جن کا تعلق لیاقت آباد کراچی سے تھا ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.