تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26

کراچی:چکرا گوٹھ میں پولیس کوچ پر فائرنگ، 4جاں بحق، متعدد زخمی

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں کورنگی ڈھائی کے علاقے چکرا گوٹھ میں دو گروپوں کی فائرنگ کے دوران وہاں پہنچنے والی پولیس کوچ پر مسلح افراد نے چاروں جانب سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور چالیس سے زائد کماونڈوز اور ایک ڈی ایس پی زخمی ہوگئے۔جیونیوز کے سنیئر اینکر کامران خان کے مطابق یہ نہایت سنگین نوعیت کی واردات ہے، کیونکہ پولیس ایلیٹ کمانڈوز وہاں سرچ آپریشن کے لیے پہنچیے تھے کہ مسلح افراد نے پولیس کوچ کو چاروں جانب سے گھیر کر فائرنگ کردی،بتایا جاتا ہے کہ مسلح افراد نے ناکہ لگا رکھا تھا اور انھوں نے اس کوچ کو روک کر جب اس میں موجود افراد کو چیک کیا تو انھیں اندازہ ہوا کہ یہ سادہ لباس میں پولیس کماونڈوز ہیں،جس پر انھوں ان پر چارو ں اطراف سے فائرنگ کردی۔واضح رہے کہ پولیس کمانڈوز سادہ لباس میں تھے۔زخمی اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔آخری خبریں آنے تک فائرنگ جاری تھی۔جبکہ اس موقع پر دس مشتبہ افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.