تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:11

ٹنڈومحمد خان ، بدین اور ٹھٹھہ میں سیلاب زدگان کی مشکلات

اے آر وائی - ٹھٹھہ : سند ھ کے اضلاع ٹنڈو محمدخان،بدین اور ٹھٹھہ میں این ڈی ایم اے،پاک بحریہ اور دیگر ادارے متحرک ہوئےہیں لیکن مقامی افراد ایک نئےخوف میں مبتلاہیں رواں ماہ کی اٹھائیس انتیس تاریخ کو تیز بارش کی پیش گوئی نے انکے سروں پر تلوار لٹکادی ہے۔



ہرطرف پانی میں گھرے عوام اور کھلاآسمان پانی ہے نہ کھانا۔ روٹی مانگنے پر ڈنڈے اور شیل یہ ہیں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کےمناظر۔متاثرین ابھی ایک آفت سے نہیں نمٹ پائے کہ بارش کے ایک ہفتے بعدٹنڈو محمد خان کا دورہ کرنے والے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایک اور آفت کا مژدہ سنا دیا۔ اے آر وائی نیوزسےبات چیت کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ٹنڈو محمد خان ضلع کو بری طرح متاثر کیا، دس ہزار خیمے بھیجے جا رہے ہیں ۔



ٹھٹھہ کی تحصیل میر پور بٹھورو اور جاتی کے پانی میں ڈوبے ہوئے علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے آلودہ پانی پینےسےگیسٹرو کا مرض پھیل رہا ہے۔ ساٹ سیلاب متاثرین پاک بحریہ کے جوان کشتیوں کے ذریعے مصیبت زدہ افرادکو محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں ۔ پاک بحریہ نے متاثرین کے لیے مکلی میں کیمپ قائم کیا ہے ادھر بدین میں کیمپوں میں پناہ گزین افراد خوارک نہ ملنے پر مشتعل ہوکر احتجاج کررہے ہیں کئی مقامات پر پولیس اہلکاروں سے متاثرین کی ہاتھا پائی ہوئی ۔پاک بحریہ نے گولارچی کے گوٹھ عبدالحلیم رند اور گوٹھ نورمحمد سمیجومیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔



اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی نگرانی میں ضلع بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں کے علاوہ کے فلاحی ادارے غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے متاثرین کو پکا ہوا کھانا مہیاکرنے کا سلسلہ بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.