تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26

اوول ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تین وکٹ پر 457بنالیے

جنگ نیوز -


اوول،لندن…انگلینڈ اور بھارت کے درمیان یہاں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے ایک بار پھر بھارتی بولروں کے چھکے چھڑا دئیے اور صرف تین وکٹوں کے نقصان پر انگلش بیٹسمینوں نے اپنی ٹیم کا مجموعہ 457تک پہنچا دیا،جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ای این بیل 181ناقابل شکست رنز کے ساتھ موجود تھے ،اور انکے ساتھ نائٹ واچ مین اینڈریسن 3کریز پر تھے۔اس سے قبل جب صبح انگلش ٹیم نے اپنی اننگز شروع کی تو بلا کسی نقصان کے 75رنز تھے تاہم کپتان اسٹروس40اور کک34جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔لیکن بعد میں آنے والے ای این بیل اور کیون پیٹرسن 175نے بھارتی ٹیم کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا، دونوں کے درمیان 350رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی لیکن دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے سے ذرا قبل پیٹرسن آؤٹ ہوگئے۔بھارت کی جانب سے شرما، سری سنتھ اور سریشن رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے کھیل میں مجموعی طور پر 97اوورز کیے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.