19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26
بنگلا دیش کی زمبابوے میں پہلی فتح،چوتھا ون ڈے 6وکٹ سے جیت لیا
جنگ نیوز -
بلاوائیو…بالآخر بنگلا دیش کی ٹیم حالیہ دورہ زمبابوے میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی،چوتھے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے زمبابوے کو چھ وکٹ سے ہرا دیا بلاوائیو میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس جیت کر بنگلا دیشی قائد نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے شاندار سنچری اسکور کی لیکن دیگر بیٹسمین قابل ذکر اسکور نہ کر سکے،ٹیلر نے 106 اور چیگمبورا نے 31رنز بنائے،روبیل حسین نے چار وکٹ لیں،جواب میں بنگلا دیش نے ہدف تیرہ اوورز پہلے صرف چار وکٹ پر حاصل کر لیا،تمیم اقبال نے 61رنزبنائے،پانچ میچز کی سیریز میں زمبابوے کو تین ایک کی برتری حاصل ہے۔