تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:26

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی ہے،وزیر داخلہ رحمان ملک

جنگ نیوز -


کراچی…رحمان ملک آج پھر کراچی پہنچے اور کہا کہ رات دو بجے سے ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی ہے۔ انھوں نے حکومت کی خفیہ پلاننگ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ علاقوں میں آپریشن ہونے والا ہے اور اس کے علاوہ بے بس خواتین کی طرح دہشت گردوں کو بددعائیں بھی دیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک کراچی میں حالات خراب ہونے کے بعد جادو کی چھڑی گھما کر قتل و غارت گری روکنے کے لیے مشہور ہیں۔ جمعے کو وہ کراچی پہنچے تو بتایا کہ رات دو بجے کے بعد سے کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی اور جن کی لاشیں ملی ہیں انھیں پہلے سے قتل کیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.