تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:37

وزارت پٹرولیم کی پیپکو کو تیل کی فراہمی بڑھانے کی یقین دہانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد… وزارت پٹرولیم نے پیپکو کو تیل کی فراہمی بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی جس سے بجلی کی پیداوار بڑھنے اور لوڈ شیڈنگ کم ہونے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت خصوصی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور عید کی چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی پیپکو کا کہنا تھاکہ تھرمل پاور پلانٹس کو فیول ضرورت کے مطابق نہیں مل رہا جس میں پی ایس او کی بھی اپنی مجبوریاں ہیں تاہم وزارت پٹرولیم کے حکام نے اجلاس کے دوران پیپکو کے تھرمل پاور پلانٹس کیلئے فیول کی فراہمی بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور لوڈ شیڈنگ کم ہو گی۔ ایم ڈی پیپکونے بتایا کہ سرکاری شعبے کے تھرمل پاور پلانٹس کو لیز پر دینے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تجویز زیر غور ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.