تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:37

سکھر الیکٹرک پاورکمپنی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کا لائسنس جاری

جنگ نیوز -


اسلام آباد…نیپرا نے سکھر الیکٹرک پاورکمپنی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ ترجمان نیپرا نے جیو نیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی لائسنس کے حصول کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنی میں بدل گئی ہے اور اب سرکاری سطح پر کام کرنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی تعدا د 9 ہو گئی ہے انہوں نے بتایا کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سندھ کے نو اضلاع سکھر، دادو ، لاڑکانہ ،گھوٹکی، خیر پور، شکار پور، شہداد کوٹ، جیکب آباد اور کشمور میں بجلی کی تقسیم کام کرے گی ، اس سے پہلے یہ تمام علاقے حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی حدود میں آتے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.