20 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:55
دہشتگرد بشربنگالی کی گرفتاری پرشرپسندوں نے حملہ کیا،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی ... وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کورنگی سے بشربنگالی نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کے جواب میں شرپسند عناصر نے ڈی آئی جی ایسٹ نعیم بروکا اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی کے جناح اسپتال میں زیرعلاج کورنگی میں بس پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے لیکن ان کی دلیری کی تعریف کرنا چاہیے۔انھوں نے اس عزم کااظہارکیا کہ شرپسند عناصرکیساتھ سختی سے نمٹاجائیگا،اور انکشاف کیا کہ کورنگی سے ہائی ویلیو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔