20 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:53
کراچی کی صورتحال پراہم اجلاس آج ایوان صدرمیں ہورہا ہے
اے آر وائی - کراچی کی صورتحال پرغور کیلئے آج ایوان صدرمیں دوبارہ اجلاس ہورہا ہے۔ سندھ کابینہ کے ارکان ذوالفقارمرزا، پیرمظہرالحق اورمراد علی شاہ کوبھی اجلاس میں شرکت کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات اور کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے کے بعد ایوان صدر میں آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اپنے وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔