20 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:34
کراچی :پولیس بس پر فائرنگ ،تین اہلکار اور دو شہری جاں بحق
آج نیوز - کراچی میں چکرا گوٹھ میں پولیس کی بس پر فائرنگ سے تین اہلکار اور دو شہری جاں بحق جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ۔ سی سی پی او کراچی سعودمرزا نے جناح ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی چکراگوٹھ میں بس پر بیس ے پچیس دہشت گردوں نے فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں تین اہلکار اور دوشہری جاں بحق ہوگئے ۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس شہر کے حالات سے واقف ہے اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کررہی ہے ۔