20 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:6
سندھ :فوج کو نہیں بلایا جارہا ،منظور وسان
آج نیوز - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری قتل و غارت گری پر جلد قابو پالیا جائے گا لیکن فوج کو نہیں بلایا جارہا ہے ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ کراچی کی صورتحال مدت سے خراب ہے اور قیام امن کیلئے تمام جماعتوں سے بات چیت جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بیشتر افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔