20 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:58
فوج بلانے کا مطالبہ درست نہیں ،کھوڑو
آج نیوز - اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت اتنی کمزور نہیں کہ فوج کو بلایا جائے ۔سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ماضی میں جب فوجی آپریشن کیا گیا ،اس پر سب سیاسی جماعتوں نے اعتراض کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو یہ اختیار ہونا چاہیئے کہ انہیں کس طریقے کے تحت کام کرنا ہے ۔نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ سول انتظامیہ کا آخری دن نہیں آیا اور جمہوری حکومت بھی ابھی ناکام نہیں ہوئی۔