19 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:50
کراچی میں امن کے لیے سرگرم ہیں ، رحمان ملک
اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہ اہے کہ کراچی میں امن کے لیے سرگرم ہیں۔ کل سے اب تک باون دہشت گرد پکڑ لیے۔ خون بہانے والوں کا مورال گر رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا ہے کہ عوام دہشتگردوں کی نشاندہی کر نے میں ہماری مدد کریں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے دوعویٰ کیا کہ اب تک باون دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو فرنٹئیر کا نسٹبلری یا فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے ۔