19 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:41
کراچی کی صورتحال پرایک اوراہم اجلاس آج ایوان صدرمیں طلب
اے آر وائی - کراچی : کراچی کی صورتحال پرغور کیلئے آج ایوان صدرمیں دوبارہ اجلاس ہوگا۔سندھ کابینہ کے ارکان ذوالفقارمرزا، پیرمظہر الحق اور مرادشاہ کوبھی اجلاس میں شرکت کیلئے طلب کرلیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات اورکراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے کے بعد ایوان صدر میں آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اپنے وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔