تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:32

کراچی: حکومتی رٹ ختم ، قتل و غارت گری جاری

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے ۔اور پولیس اور حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آرہی ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد28 ہوگئی ہے، جبکہ تین روزسے جاری تشدد کی لہر میں ہلاکتوں کی تعداد 85ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے چکرا گوٹھ میں سرچ آپریشن کے بعد فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا، جس پر وہاں پہنچنے والی پولیس بس پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6اہلکار جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔



چکراگوٹھ میں شرپسندوں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور شدید فائرنگ کی۔ اس دوران ملزمان نے متعدد بسوں کو بھی آگ لگادی ۔ اس دوران کارروائی کیلئے آنے والی اہلکاروں کی بس کو روک کر شرپسندوں نے اس پر چاروں طرف سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6اہلکار جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔



پولیس کے مطابق چکراگوٹھ میں کارروائی کے دوران متعدد شرپسندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر سے تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاک کالونی میں کرن سینماء کے قریب سے دو لاشیں ملی ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.