19 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:14
صدر زرداری سے اسفندیار ولی ملاقات، تحفظات کااظہار
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اور کراچی کی صورتحال پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق عوامی نینشل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کراچی کی صورتحال پر ان کی جماعت کواعتماد میں نہ لینے پراپنے تحفظات کااظہارکیا۔ انہوں ے سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
اس موقع پرصدرزرداری نے اے این پی کے سربراہ کویقین دلایا کہ وہ تمام اتحادی جماعتوں کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کراچی سمیت دیگر اہم سیاسی اور انتظامی نوعیت کے فیصلوں میں اے این پی کواعتماد میں لیاجائے گا۔