تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:5

کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، ارکان بلوچستان اسمبلی

اے آر وائی - کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انجینئر زمرک خان اورعبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات فوج کو اختیار دیئے بغیر درست نہیں کئے جاسکتے۔



سینئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع نے کراچی کے حالات کا ذمہ دارپیپلز پارٹی،متحدہ اور عوامی نیشنل پارٹی کو قراردیتے ہوئے کہا کہ تینوں جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے ناحق لوگوں کا خون بہارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.