تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:2

خیبرایجنسی کی مسجد میں خودکش حملہ،امریکا کی مذمت

جنگ نیوز -
خیبرایجنسی کی مسجد میں خودکش حملہ،امریکا کی مذمت

واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خیبر ایجنسی کے علاقے جمردو میں مسجد پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسجد پر خود کش حملہ کرنا درندگی ہے،امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے جمرود کی مسجد میں خودکش حملے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں نہتے مسلمانوں کو درندگی کا نشانہ بنانا انسانیت کی تذلیل ہے،ہلیری کلنٹن کے مطابق امریکا ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.