تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:2

امریکی معیشت ایک بار پھر ڈانواں ڈول

جنگ نیوز -


نیویارک ... امریکی معیشت ایک بار پھر ڈانواں ڈول ہوگئی ہے،جہاں ایک طرف ڈالر،یورو کے مقابلے میں لڑکھڑا رہا ہے،وہیں اسٹاک مارکیٹیں بھی مندی کا شکار ہیں۔امریکی اسٹاک مارکیٹس پچھلے ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار ہیں،ڈاوٴ کا انڈیکس مزید ڈیڑھ فیصد کم ہوگیا،اسی طرح ایس اینڈ پی بھی ڈیڑھ فیصد جبکہ نیسڈیک بھی ایک اعشاریہ چھ دو فیصد کم رہا،ڈالر کے نرخ بھی یورو اور ین کے مقابلے میں مزید کم ہوگئے،مبصرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں یہ خوف ہے کہ دنیا میں کساد بازاری کی ایک اور لہر آنے والی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.