20 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:2
نئے نویلے برطانوی جوڑے پر فلم تیار
جنگ نیوز -
لندن ... نئے نویلے برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ اب تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،اب برطانیہ میں ان پر فلم بن گئی ہے،جو ستائیس اگست کو ریلیز کی جارہی ہے،کم بجٹ کی فلم ولیم،کیتھرین، اے رائل رومانس میں ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے اسکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی کے دنوں سے لے کر شادی تک کی داستان کو فلمایا گیا ہے،فلم میں امریکی اداکار ڈین امبویر نے پرنس ولیم اور انگلش ماڈل ایلس نے کیٹ کا کردار کیا ہے،فلم میں شہزادی ڈیانا اور ملکہ برطانیہ کے کردار بھی رکھے گئے ہیں،یہ فلم امریکا میں ستائیس اگست کو ریلیز کی جائے گی۔