تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:2

کراچی:آگ اورخون کاکھیل جاری، مزید6 افرادمارے گئے

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی میں آگ وخون کاکھیل جاری ہے۔ رات بارہ بجے سے اب تک مزید چھ شہری جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔کورنگی ڈھائی میں پولیس کی بس پر فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے دو مبینہ حملہ آوروں کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایف بی ایریا سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ ملیر کھوکھرا پار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،کورنگی چکرا گوٹھ میں جمعے کی شام دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 2 افرادہلاک اور5زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد شرپسندوں نے کئی بسوں اورپتھاروں کوآگ لگا دی جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم چکرا گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی قائد آباد بدر شاہ زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی ایسٹ نعیم اسلم بروکا کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی لیکن وہ محفوظ رہے۔ جبکہ کورنگی ڈھائی نمبر میں مسلح موٹرسا ئیکل سواروں نے سندھ ریزرو پولیس کی بس کوتین طرف سے گھیرکر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے اس میں موجود سادہ لباس میں ملبوس 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے اہلکاروں میں عباس کا تعلق قمبر علی خان لاڑکانہ ، محراب خان خاص خیلی اور وزیراْجن کا تعلق نوشہرو فیروز سے تھا۔انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے چھ پولیس اہلکاروں کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈ ی آئی جی ایسٹ اکرم نعیم بروکا نے جیو نیوز سے گفت گومیں کہا ہے کہ بس پرحملے کے دوران پولیس فورس نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس سعود مرزا نے ڈی آئی جی ایسٹ اکرم بروکا،ایس پی ساوٴتھ نعیم شیخ اور ایس ایس پی ایسٹ احسن عمر کے ہم راہ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کا دورہ کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس بس پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ان کی شناخت کامران اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ جنھیں سخت سیکیورٹی میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔سیکریٹری صحت سندھ رضوان احمد نے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے آج پولیس حکام کا اعلی سطح اجلاس طلب کرلیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.