تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:36

جمرود دھماکے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کی مسجد میں ہونیوالے دھماکے کے زخمیوں کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے,جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بیشتر کی حالت نازک ہے۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں مجموعی طورپر حیات آباد میڈیکل کمپلیکسمیں ستر زخمیوں کو لایا گیا جن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اس طرح اسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبرٹیچنگ اسپتال میں انسٹھ زخیوں کو لایا گیا جن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اس طرح لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بھی چھ زخمیوں کو لایا گیا جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.