20 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:36
بدین:ساڑھے تین سوریلیف کیمپوں میں ایک لاکھ سے زائد متاثرین
جنگ نیوز -
بدین…بدین میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے متاثرین کے لئے قائم کردہ ریلیف کیمپوں کے متاثرین کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ساحلی و دیہی علاقوں میں خوراک کی قلت شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ڈی سی او بدین کاظم جتوئی کے مطابق متاثرین کی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریلیف کیمپوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جو 200 سے بڑھ کر 350 ریلیف کیمپ قائم کردئے گئے ہیں جہاں تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار متاثرین کو منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے متاثرین کے لئے ماڈرن ولیج بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں دس ہزار سے زائد خیمے فراہم کردئے گئے ہیں۔ متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر امدادی اشیاء کے دس ہزار بیگ بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ ان سب دعوں کے باوجود بدین کے ساحلی علاقوں میں خوراک کی شدید قلت ہے جبکہ پانی کی نکاسی کا بھی کوئی کام نہیں کیا جاسکا۔