20 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:9
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کا وائرس بے قابو
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی بخارکے مریضوں میں روزبروز اضافہ ہورہاہے،حکومت کادعویٰ ہے کہ ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے مہم جاری ہے تاہم لاہورکے شہری اس دعوے کی نفی کررہے ہیں۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضا فے نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے موثر اسپرے مہم ضروری ہے،جب تک ڈینگی مچھرختم نہیں ہوتا مریضوں کی تعداد بڑھتی رہے گی۔ مریضوں کے عزیزواقارب کا کہناہے کہ ان کے علاقوں میں اسپرے نہیں ہوا جس کے باعث وہ ڈینگی کاشکار ہوئے ہیں، کئی بار ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے لیکن کسی نے نہیں سنی۔