20 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:2
کراچی:شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی
اے آر وائی - کراچی میں گذشتہ روز چکراگوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان، آئی جی سندھ واجد درانی سمیت پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید پولیس اہلکاروں محراب علی، علی عباس اور وزیرعلی کی میتیوں کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ پولیس اہلکاروں کی میتیوں کو اندرون سندھ آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔