تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:9

مصر کا اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کا اعلان

جنگ نیوز -


قاہرہ…اسرائیلی بارڈر پر مصری پولیس اہل کاروں کی ہلاکت پر مصر نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا،معافی کے مطالبہ کے ساتھ ہی اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصری سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملے میں مصری پولیس اہل کاروں کی ہلاکت پراحتجاجا مصر نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا،، کابینہ نے مصر کے وزیرخارجہ کی جانب سے اسرائیلی سفیر کو بلایا تاکہ سرحد کے قریب اسرائیلی حملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کر احتجاج ریکارڈ کیاجائے۔دو روز قبل اسرائیلی قافلے پر حملے کے بعد مصر اور اسرائیلی فورسز نے بارڈر پر حملہ اورں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیاتھا۔اسرائیلی اہل کاروں کی فائرنگ سے مصری اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.