20 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:9
جنگ اور جیو :پاکستان کا سب سے زیادہ بااثر میڈیا گروپ ؛واشنگٹن پوسٹ
جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ…جیو برانڈ کی سرپرست کارپوریشن انڈی پینڈینٹ میڈیا پاکستان کا سب بڑا،بااثر،متاثر کن اور وسیع حلقے کا حامل ذرائع ابلاغ کا گروپ ہے ، جیو کی مقبولیت اور اشتہارات کی آمدنی اس کے مقبول عام ٹاک شوز، ، کامیاب فلموں ، عوامی مزاج کی عکاسی کرنے والی خبر وں اور ترقی پسند پروگراموں کے حسین امتزاج کی وجہ سے ہے ۔ امریکی اخبار کے مطابق انڈی پنڈینٹ نیوزپیپرز کارپوریشن لمیٹڈ پاکستان کے سب بڑے جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے تحت روزنامہ جنگ،دی نیوز انٹرنیشنل،میگ ویکلی اور روزنامہ عوام شائع کرتا ہے جب کہ انڈی پینڈینٹ میڈیا کارپوریشن میں جیو ٹیلی ویژن نٹ ورک ،جیو دوست اور جیو فلمز شامل ہیں،جیو ٹیلی ویژن نٹ ورک میں جیو نیوز،جیو ٹی وی،جیو سوپر اور آگ ٹی وی ہے،جیو دوست میں ناظرین جیو کے دوست بن کر ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے خبریں براہ راست لوٴڈ کر سکتے ہیں جیو فلمز کے تحت2007میں خدا کے لیے اور2011میں بول جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔