20 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:19
کراچی:جاں بحق تین پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں میں سے تین کی نماز جناز پولیس اہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کردی گئی، صوبائی وزیر داخلہ سمیت آئی جی سندھ اور پولیس چیف کی شرکت۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز دو گروپوں میں تصادم کے بعد حالات کو قابو کرنے کے لئے ملیر ہیڈ کوارٹر سے بلائی جانے والی پولیس کی نفری کی بس پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہد ہوگئے ایک زخمی ہونے والا وقاص آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلابسا۔ تین شہید ہونے والے مہراب علی، علی عباس اور وزیر علی کی نماز جنازہ کے موقع پر صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان، آئی جی سندھ واجد علی درانی، کراچی پولیس چیف سمیت تمام ڈی آئی جیز اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے 20 لاکھ اور زخمی ہونے والوں کے لئے 2 لاکھ روپے جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کے گھر والوں کے لئے ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکارون کی نماز جنازہ کے بعد میتیوں کو ان کے آبائی گاوں نوشہرہ فیروز اور قمبر شھداد کوٹ روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہید ہونے والوں کے لئے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔