تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:19

بالائی اور وسطی پنجاب کے چند مقامات پر مون سون سسٹم موجود

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بعض بالائی اور وسطی پنجاب کے چند مقامات پر مون سون بارشوں کا سسٹم موجود ہے تاہم ملک کے دیگر بیشتر مقامات پر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب ، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 25 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، جہلم 23،کوہاٹ 22، کامرہ 17، راول پنڈی و سرگودھا 15، لاہور و مری 7 اور کاکول و راولاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، اس کے ساتھ آئین 24 گھنٹوں میں وسطی و بالائی پنجاب کے بعض مقامات ، بہاول پور ، ہزارہ اور کشمیر میں چندمقامات پر بارش کا امکان بھی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.