تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:4

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث100ٹارگٹ کلرز پکڑے جاچکے ، منظور وسان

جنگ نیوز -


کراچی… سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اب تک 100 ٹارگٹ کلرز پکڑے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں میں سے تین کی نماز جنازہ پولیس اہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کی گئی۔ جس میں آئی جی سندھ اور پولیس چیف نے بھی شرکت کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز سے تفتیش جاری ہے اور سنسی خیر انکشاف متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اسلحے کا ڈھیر موجود ہے۔ پکڑے گئے ملزمان زخمی حالت میں حراست میں ہیں۔ملزمان پولیس وین پر کورنگی نمبر ڈھائی میں حملے میں ملوث ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے شہریوں کے تحفظ کے لیے پلان تیار کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہید ہونے والے پولیس والوں کو 20 لاکھ اور زخمی پولیس اہکاروں ایک لاکھ روپے دینے اعلان کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہید ہونے والیعام افراد کے لواحقین کی بھی امداد کی جائے گئے۔ جس کا اعلان صدر آصف علی زرداری پہلے ہی کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.