تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:50

کراچی :فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،مزید چھ افرادقتل

آج نیوز - کراچی میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رات بارہ بجے کے بعد مزید چھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ سی سی پی او سعود مرزا نے کہا ہے کہ پولیس کی بس پر حملے میں تین اہلکار اور دو شہری جاں بحق ہوئے۔ چکرا گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔کراچی کے علاقے پاک کالونی سے دو، شادمان ٹاوٴن سے ایک، سرجانی کے ڈی اے فلیٹس کے قریب سے ایک، چکرا گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ ایف بی ایریا میں ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ مارے جانے والے کسی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈی آئی جی ایسٹ نعیم اکرم بروکا کی گاڑی، سندھ ریزرو پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چھ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے پانچ اہلکار وزیرعلی، رضا علی، محراب، عباس اور بخت علی ہیں۔ جبکہ ڈی ایس پی سمیت چالیس سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ سی سی پی او سعود مرزا نے اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بس پر بیس سے پچیس دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار اور دو شہری جاں بحق ہوئے۔ کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔ چکرا گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.