تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:26

لوک پال بل کی منظوری تک ہار نہیں مانوں گا،انا ہزارے کا اعلان

جنگ نیوز -


نئی دہلی…کرپشن کے خاتمے کا عزم لیکر کانگریس سرکار کیخلاف میدان میں اترنیوالے انا ہزارے کے عزائم پختہ ہیں۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے چوہتر سالہ سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ چار دن میں اْن کا ساڑھے تین کلو وزن کم ہوچکا ہے پھر بھی ہار نہیں مانیں گے۔ نئی دلی کے رام لیلا گراوٴنڈ میں انا ہزارے کی قریبی ساتھیوں اور سیکڑوں چاہنے والوں کیساتھ بھوک ہڑتال جاری ہے۔تہاڑ جیل سے چھوٹنے کے بعد رام لیلا گراوٴنڈ میں اگرچہ من مومن حکومت نے انا ہزارے کو ان کے کرپشن کیخلاف متنازع بل پر بات چیت کرنے کی دعوت دیدی ہے تاہم انا کی انا ہے کہ بس ان کا جان لوک پال بل ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے۔ اس کے لیے انا ہزارے نے تین ہفتے کی مہلت بھی دیدی ہے جبکہ اْنھیں پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں۔ دلی پولیس نے انا ہزارے کو پندرہ دن کیلئے رام لیلا گراوٴنڈ میں احتجاج کی اجازت دی ہے۔ تہاڑ جیل سے شروع ہونیوالی انا کی بھوک ہڑتال کو آج پانچواں دن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے چار دنوں وہ اپنا ساڑھے تین کلو وزن گھٹا چکے ہیں لیکن پھر ہار نہیں مانیں گے۔ بھارت کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے انا کے حامیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.