20 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:21
امریکہ میں دنیا کا سب سے بڑا بر گر کا ماڈل تیار
جنگ نیوز -
پینسلوانیا…این جی ٹی…دنیا بھر میں نت نئے انداز اور ذائقوں کے مختلف برگر ز تو تیار کیے جاتے ہی ہیں تاہم امریکی ریاست Pennsylvaniaمیں حال ہی میں ایک بر گر کا دنیا کا سب سے بڑا ماڈل تخلیق کیاگیا ہے۔14فٹ اونچے اس بر گر کے ماڈل کو اس قدر مہارت سے تیار کیا گیا ہے کہ یہ اپنی بناوٹ کے باعث پہلی نظر میں ایک دیوہیکل اصلی برگر کی مانند نظر آتا ہے۔اس بر گر کے ماڈل کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عام نمائش کیلئے بھی رکھا گیا ہے جہاں دور،دور سے لو گ اس بر گر کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔