تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:58

کوئی ایک جماعت یا فرد کراچی کا امن بحال نہیں کرسکتا،گیلانی

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سیاسی جماعتوں اور محب وطن پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ کراچی میں امن کے قیام کے لیئے اپنا کر دار ادا کریں۔ وفاقی وزیر مزہبی امور کورشید احمد شاہ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔



ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کوئی ایک جماعت یا فرد کراچی کا امن بحال نہیں کر سکتا تمام سیاسی قوتیں اس حوالے سے اپنا کر دار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں سیکورٹی فورسز کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو انصاف کے کٹہڑے میں لایا جائے گا اور کراچی میں امن کی بحالی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.