20 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:54
کوئٹہ :جائنٹ روڈ پر فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ،دو زخمی
آج نیوز - کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جائنٹ روڈ ارباب غلام علی اسٹریٹ پر واقع پاسپورٹ آفس کے قریب کھڑے تین افراد پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد عبدالخالق ،میوہ خان اور عبدالسلام زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی عبدالخالق چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔