تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:21

آئندہ الیکشن میں تصویر والی ووٹر لسٹیں ہوں گی،الیکشن کمیشن

جنگ نیوز -


اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ روکنے کے لئے آئیندہ واٹر مارک والے بیلٹ پیپر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں بغیر تصویر کے جاری ہوں گی تاہم پریزائڈنگ آفیسر کے پاس تصاویر والی فہرستیں ہوں گی ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا نے 8 کروڑ سے زائد افراد نئی ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، 22 اگست سے ان فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل شروع کیا جارہا ہے ، اس تصدیق کے بعد ووٹرلسٹیں پھر نادرا کو دی جائیں گی اور مارچ میں حتمی فہرستیں شائع ہوں گی، سیکریٹری نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں مکمل ہونے کے بعد ووٹ کا دہرا اندراج ممکن نہیں رہے گا تاہم ووٹر لسٹوں پر تصویر نہیں لگائی جائے گی ، سیکریٹری کے ہمراہ موجود نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک نے بتایا کہ پرانی ووٹر لسٹوں میں ڈیڑھ کروڑ کی شناخت موجود نہیں تھی، 12 لاکھ جعلی شناخت والے تجی جبکہ 25 لاکھ ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ والے تھے ، میڈیا کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ایک تجویز پارلے مانی کمیٹی کو غور اور منظوری کیلئے بھیجی ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے اس پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ تسلیم نہ کیا جائے جہاں 10 فیصد سے کم ووٹ کاسٹ ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.