تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:21

بدین کے ریلیف کیمپوں میں وبائی امراض سے11افراد ہلاک

جنگ نیوز -


بدین…ضلع بدین کے ریلیف کیمپوں میں متاثرہ افراد ضرورت کے مطابق امداد نہ ملنے کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔ادھر ابھی تک سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔جبکہ ٹھٹھہ کے سیم نالوں کا پانی تیزی سے سمندر میں گر رہا ہے۔ضلع بدین میں بارش سے متاثرہ افراد کے لئے قائم کردہ ریلف کیمپوں میں خوراک ،پینے کے پانی اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔جبکہ اب تک مختلف وبائی امراض میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ادھر انتظامیہ کی جانب سے شہری علاقو ں میں امدای اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے۔متاثرہ افراد ضرورت کے مطابق خوراک نہ ملنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ اب بھی سینکڑوں دیہاتوں میں پانی کھڑا ہے۔ اور تاحال پانی کا اخراج نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم کئی علاقوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔ ایل بی او ڈی ،گونی ،پھلیلی ، آوٹ فار ڈرین اور کاروگونگرو سیم سے ملحقہ سینکڑوں دیہاتوں میں پانی کی سطح کم نہیں ہوئی ہے۔سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے کے لئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں جا بجا سڑکوں کے کناروں ،نہروں اور سیم نالوں کے پشتوں پر پناہ لینے والے ہزاروں متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راشن اور امدادی اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ ضلع بھر کے مختلف مقامات پر خیمہ بستیاں بھی قائم کی گئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.