20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:57
لاہور :سبزہ زار میں دو بچے تالابمیں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے علاقے سبزہ زار میں دو بچے گہرے پلاٹ کے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو عملے نے لاشیں نکال لیں۔ ڈبن پورہ کا دس سالہ دانش اور بارہ سالہ ریحان دوستوں کے ساتھ سبزہ زار کے پلاٹ میں جمع بارش کے پانی میں نہانے کیلئے اترے۔ دونوں اچانک غوطے کھانے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے گہرے پانی میں چلے گئے۔ مقامی افراد اور ان کے ساتھیوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ جنہوں نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد دونوں کی لاشیں تالاب سے نکال لیں۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیں۔