تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:2

دس سالہ پیانو ساز بچی کا کمال،حاضرین حیرت زدہ

آج نیوز - ارجنٹائن میں دس سالہ بچی نے درجنوں حاضرین کے سامنے ماہر سازندوں کے ساتھ پیانو بجا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔کہتے ہیں صلاحیت پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہوتی۔ ارجنٹائن میں ایک بڑے آرکسٹرا کے ساتھ اپنے فن کا کمال دکھاتی یہ بچی صرف دس سال کی ہے۔ اور اس کی فنکار انگلیاں پیانو کے پردوں میں چھپے سْر اْجاگر کر رہی ہیں۔ اس کا نام نتاشا بائنڈر ہے اور یہ اس کی پہلی لائیو پرفارمنس نہیں ہے۔ دو ہزار آٹھ میں جب وہ صرف سات سال کی تھی تو اس نے لندن میں پہلی بار سیکڑوں حاضرین کے سامنے اپنی ماہر انگلیوں کا کمال دکھایا۔ نتاشا کے والدین بھی ماہر سازندے ہیں اس لئے اسے یہ فنکاری ورثے میں ملی ہے۔ نتاشا کہتی ہے کہ موسیقی اس کے خون میں شامل ہے۔ اس کے والدین نے اسے تین سال کی عمر میں پیانو بجانے کی اجازت دی اور وہ گزشتہ سات سال سے پیانو پر اپنی انگلیوں کا جادو جگا رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.