تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:46

مصر:سیکیوریٹی اہلکاروں کی ہلاکت، اسرئیلی سفیر و اپس بلانے کا اعلان

آج نیوز - مصر نے سیکیوریٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر اسرائیل سے احتجاجًا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ جب کہ اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس ہوگئی۔مشرق وسطٰی میں اسرائیل کی جارحیت اور من مانی جاری ہے۔ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں نے مصر کو بھی حیران اور پریشان کردیا ہے۔ آج مصر کی کابینہ نے اسرئیلی فوجیوں کے ہاتھوں تین سیکیوریٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو قاہرہ میں تعینات اسرئیلی سفیر کو طلب کرکے احتاج کی ہدایت کی۔ مصر کی کابینہ نے اسرائیل سے سیکیوریٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی مشترکہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ نے معاملہ نمٹنے تک اسرائیل سے مصری سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل کی بمباری سے مزید چار فلسطینٰی شہید ہوگئے۔ شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے والوں میں کمسن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دو روز کے دوران اسرائیلی جارحیت کی نذر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.