تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:29

یوریا کھادکابحران، کسانوں کو ایک سو پچاس ارب روپے نقصان کا اندیشہ

آج نیوز - کھاد تیار کرنے والے اداروں نے اگلی فصل کے لئے طلب کے مطابق یوریا کی فراہمی سے معذوری ظاہر کردی ،ربیع کی فصل میں کسانوں کو ایک سو پچاس ارب روپے نقصان کا اندیشہ ہے.یوریا کھاد کیجاری بحران میں خریف کی فصلیں چاول کپاس گنا مکئی اور دیگر اجناس کی پیداورا متاثر ہوئی ہے جبکہ ربیع کی فصل کی پیداور میں کمی کا اندیشہ ہے۔ ملک میں یوریا کی سالانہ کھپت تریسٹھ لاکھ ٹن ہے، جبکہ کھادتیار کرنے والے اداروں کی مجموعی پیداواری صلاحیت انسٹھ لاکھ ٹن سالانہ ہے۔لیکن گیس کی قلت کیباعث یوریا کی تیاری میں نمایاں کمی آئی ہے۔کھاد تیار کرنیوالے اداروں کے نمائیدوں کا کہنا ہے کہ ملکی مانگ کے مطابق یوریا کی سپلائی ان کے لئے ممکن نہیں لہٰذا حکومت متبادل انتظام کرلے۔ دوسری طرف کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر ربیع کی فصل کے لئے یوریا کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی نہ کی گئی تو گندم کے بحران کی صورت میں خوراک کی قلت کا مسلہ پیدا ہوسکتا ہے۔موسم سرما کے آغاز کے ساتھ گیس کی قلت میں اضافہ ہوجائے گا اور کھاد فیکٹریوں کو گیس کی سپلائی میں مزید کمی آجائے گی۔ حکومت نے یوریا کی درآمد کے لئے بروقت فیصلہ نہ کیا تو اس کے ملکی زراعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.