تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58

پاک بھارت کرکٹ سیریز مذاکرات، اعجاز بٹ کل بھارت جائیں گے

آج نیوز - پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے مذاکرات کیلئے پی سی بی کے چئرمین اعجاز بٹ کل بھارت جائیں گے۔پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی جلد ازجلد بحالی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز کے اگلے برس انگلینڈ کی سرزمین پر انعقاد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.