تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:26

میرپور خاص: بارش ،سیلاب متاثرین کی شکایات میں بہ تدریج اضافہ

آج نیوز - میرپور خاص میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہونے والے افراد کی شکایات میں بہ تدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ جھڈو، مکھن ،سموں،بیلاڑو شاخ اور دیگر علاقوں کے اطراف کھلے آسمان تلے بیٹھے اور سرکاری اسکولوں میں مقیم لوگوں کی زبانوں پر عدم توجہی کی شکایت ہے۔ آج نیوز کے ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرن نے ٹینٹ، کھانا اور امداد نہ ملنے کی شکایتوں کے انبار لگادیے۔ مقامی لوگوں نے حکومت اور این جی اوز کی امداد کے تمام دعوے مسترد کردئے۔ ایک بچے نے آج نیوز کو بتایا کہ انکے گھر سیلاب میں گرگئے اور تمام مویشی مرگئے۔ اناج پانی میں خراب ہو گیا۔ وہ اپنی جان بچاکر سڑکوں پر بے یارو مدد گار پڑیہیں۔ اس حال میں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.